عقد ثانی
میاں سے بیوی نے اک روز یہ سوال کیا
میرے سوا بھی کسی اور کا خیال کیا؟
ملا جواب کہ اک قحبہ خانہ ہے دنیا
فریب قلب و نظر کا فسانہ ہے دنیا
حرام ہم پہ ہے بیگم مگر نمود اس کی
تمہی وہ ہو کہ محبت حلال ہے جس کی
کہیں قریب تھا، یہ گفتگو نفر نے سنی
زبانی اس کے محلے کے ہر بشر نے سنی
سنی میاں سے، سنائی گئی پڑوسن کو
غرض وہ بات بتا دی کسی نے سوتن کو
پھیلاۓ سوت سے غصے میں گال شلجم سے
پٹخ کے توڑ دی ہانڈی زمین پر دھم سے
گلی سے شام کو، روتا ہوا کہار گیا
میاں جو سامنے آیا تو کھا کے مار گیا
| عقد ثانی از نذیر احمد شیخ|اردو مزاحیہ شاعری|Funny Poetry in Urdu |
نذیر احمد شیخ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں