اردو ادب میں حمد اس نظم کو کہتے ہیں جس میں خدائے بزرگ و برتر کی توصیف و تعریف بیان کی گئی ہو پیش خدمت ہے ڈاکٹر ریاض مجید کی نظم ’’ حمد‘‘
حمد باری تعالیٰ
ہر پل ایک با ادب کہے جا
اخلاص سے حمد رب کہے جا
ہے قرض سر ہنر ثنا کا
اب تک نہ کہی تو اب کہئے جا
ہر چیز میں سے نموداس کی
ہر شے کا ہے وہ سبب کہے جا
منزل ہمہ خلق کی وہی ہے
ہراک ہے وہ طلب کہے جا
چوکھٹ پہ ہیں باب کعبہ کی ہاتھ
درکار ہے جو جو سب کہے جا
اشکوں کی زباں میں ہچکیوں میں
گر کھلتے نہیں ہیں لب کہے جا
رکھ دل میں نہ کوئی بات، اگر چہ
کہنے کا نہیں ہے ڈھب کہے جا
سنتا ہے وہ دل کی دھڑکنوں کو
عرض اپنی حضور رب کہے جا
ہو محو ریاض حمد رب میں
وصف اس کے تو روز وشب کہے جا
ڈاکٹر ریاض مجید

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں