حمد باری تعالی از امجد اسلام امجد|حمدیہ اشعار|اللہ تعالی کی تعریف و توصیف پر بہترین اشعار|امجد اسلام امجد شاعری|ریختہ||Amjid islam amjid poetry|Hamd e Bari Taala az amjid islam amjid
حمد
![]() |
| حمد باری تعالی از امجد اسلام امجد|حمدیہ اشعار|اللہ تعالی کی تعریف و توصیف پر بہترین اشعار|امجد اسلام امجد شاعری|ریختہ||Amjid islam amjid poetry|Hamd e Bari Taala az amjid islam amjid |
تلاش میں ہیں تری بحر وبر ،کہاں ہے تو
جمال ِدیدۂ شمس و قمر، کہاں ہے تو
لگی ہوئی ہیں قطاریں سی رہگزاروں کی
مرے ندیم ، مرے راہبر، کہاں ہے تو
ہواؤں میں، مہ و خورشید میں سنا تجھ کو
کبھی تو قریۂ جاں میں اُتر ، کہاں ہے تو
تو رشک خواب سہی، آنسوؤں کی آب سہی
پلٹ بھی جاتی ہے تھک کر نظر ،کہاں ہے تو
اب ایسا شوق بھی کیا بے نشان رہنے کا
صدف کے ساتھ ہے آب ِ گہر، کہاں ہے تو
بجا کہ عالم ِموجو د ہے تیری تخلیق
اس آئنے میں مرے نقش گر، کہاں ہے تو

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں