مزاح پر خوبصورت شعر|مزاحیہ غزل از رشید عبدالسمیع جلیل|مزاح پر بہترین اشعار|طنزیہ اور مزاحیہ شعر،نظمیں و غزلیں|مشہور اردو شعرا کی مزاحیہ شاعری|funny poetry,shayari and ghazal in urdu
مزاحیہ غزل
رشید عبدالسمیع جلیل
پنج وقت تصور میں ہے جو حور کہاں ہے
جنت کا ٹریلر ہے یہیں دور کہاں ہے
مرجائیں تو غم خوار منالیں گے ابھی جشن
زنده ہیں تو یہ فکر کہ تندور کہاں ہے
کمپونڈ کے اطراف ملے شہر کے شاعر
لشکر پہ جو بھاری ہے وہ تیمور کہاں ہے
دیوان کو فٹ پاتھ پہ آجانے دو پہلے
شاعر ہے یہ اچھا، ابھی مشہور کہاں ہے
یہ بزم سخن ہے کوئی شہر خموشاں
فرمائش احباب کا دستور کہاں ہے
پینے کو جلیل اپنے لئے چائے بہت ہے
یہ بھی مرے احباب کو منظور کہاں ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں