غزل
ناصر کاظمی
![]() |
| Urdu Poetry Collection 2026 – Best Ghazals & 2 Line Poetry||Nasir Kazmi |
کل جنھیں زندگی تھی راس بہت
آج دیکھا انھیں اداس بہت
رفتگاں کا نشاں نہیں ملتا
اگ رہی ہے زمیں پہ گھاس بہت
کیوں نہ روؤں تری جدائی میں
دن گزارے ہیں تیرے پاس بہت
چھاؤں مل جائے دامن گل کی
ہے غریبی میں یہ لباس بہت
وادئ دل میں پاؤں دیکھ کے رکھ
ہے یہاں درد کی اگاس بہت
سوکھے پتوں کو دیکھ کر ناصرؔ
یادآتی ہے گل کی باس بہت
فرہنگ:
رفتگاں کا نشاں: بچھڑے ہوؤں کے نشاں
دامن گل: محبوب کے دامن کی
اگاس: اگاؤ
باس: بو
کیا آپ ناصر کاظمی کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟؟
مزید اردو شاعری دیکھیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں