مزاحیہ قطعات
افضل پارس
قطعہ
سوپ ، صابن ، سرف بھی نکمے رہے
اس سے اعلی جہاں میں نہ آیا کوئی
برتنوں کی دھلائی کی خاطر یہاں
میں نے خاوند سے بہتر نہ پایا کوئی
قطعہ
میں نے پوچھا ملتا کیا ہے ہم کو دودھ کے پینے سے
بولا رنگت گوری ہوگی دودھ جو پینے والا ہے
اس کی بات نرالی سن کر میرے منہ سے نکلا یہ
دودھ سے بندہ گورا ہو تو کٹا کیوں پھر کالا ہے
| مزاحیہ قطعات از افضل پارس||مزاحیہ شاعری||urdu mazahiya shairi||funny poetry |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں