اردو ادب میں نعت کی صنف مخصوص ہے حضرت محمد ﷺ کی تعریف و توصیف سے اس صنف میں نہ صرف مسلمان شعرا نے شاعری کی بلکہ غیر مسلم شعرا نے بھی حصہ ڈالا
نعت شریف
رحمت ہے جو کچھ اور سوا ہونے لگی ہے
روزے سے ہوں اور نعت عطا ہونے لگی ہے
توفیق ملی ہے جوکھلی سانس کی مجھ کو
جتنی بھی گھٹن تھی وہ ہوا ہونے لگی ہے
اسے عجز بیاں دیکھ ، ذراحرف رواں دیکھ
یہ نعت جو آنکھوں سے ادا ہونے لگی ہے
اے شافع محشر، مری دھرتی پہ نظرکر
مٹی پہ قیامت سی بپا ہونے لگی ہے
سجدوں کو بھلا کیسے بچا ئیں ، کہ یہاں تو
ہر قسم کی مخلوق خدا ہونے لگی ہے
سعود عثمانی
![]() |
| نعت شریف|رحمت ہے جو کچھ اور سوا ہونے لگی ہے||سعود عثمانی کی پر اثر نعت|نعتیہ شاعری|نعتیہ اشعار|Naat az Saud Usmani||نعت رسول |

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں