ایک شہید بچے کا پیغام
"یہ خوبصورت اور غمگین نظم پروفیسر ڈاکٹر خالد ندیم (صدر شعبہ اردو، جامعہ سرگودھا) کی تحریر کردہ ہے جو سانحہ اے پی ایس پشاور (APS Peshawar Tragedy) کے شہداء کی یاد میں لکھی گئی ہے۔"
لیکن نہ آنسوؤں کی مالا کبھی پرونا
ماما! بچھا کے رکھناہر شب مرا بچھونا
ماما! کبھی نہ رونا، بابا کبھی نہ رونا
جنت میں آ بسا میں، غمگین تم نہ ہونا
اپنی جبیں پہ میں نے ہر وار سہ لیا تھا
خنجر کو بھی گلے سے بے دھار کر دیا تھا
بابا کا ہوں میں بیٹا، نادم کبھی نہ ہونا
صبح سویرے میرا تم ناشتا بنانا
میری ہی عمر کے اک بچے کو پھر کھلانا
اور اس کے پاس رکھنا میرا کوئی کھلونا
جب دوپہر کو میرے آنے کا وقت ہو گا
بابا کے واسطے وہ لمحہ تو سخت ہو گا
گو دور جا چکا ہوں، آتا رہوں گا اکثر
آتا ہے یاد مجھ کو بابا کے پاس بستر
| APS Peshawar Shaheed Bachay Ka Paigham Dr Khalid Nadeem |
پروفیسر ڈاکٹر خالد ندیم(صدر شعبہ اردو جامعہ سرگودھا)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں