فیملی پلاننگ

فیملی پلاننگ از شوکت تھانوی|shayari in urdu funny
شوکت تھانوی

اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو
یاد رکھ پچھتائے گا تو، میرے گھر پیدا نہ ہو
تجھ کو پیدائش کا حق تو ہے مگر پیدا نہ ہو
میں تیرا احسان مانوں گا اگر پیدا نہ ہو
اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو
ہم نے یہ مانا کہ پیدا ہوگیا کھاۓ گا کیا
گھر میں دانے ہی نہ پاۓ گا تو بھنواۓ گا کیا!
اس نکھٹو باپ سے مانگے گا کیا پاۓ گا کیا
دیکھ کہنا مان لے جان پدر پیدا نہ ہو
اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو
یوں بھی تیرے بہن بھائیوں کی ہے گھر میں ریل پیل
بلبلاتے پھر رہے ہیں ہر طرف بے نکیل!
میرے گھر کے ان چراغوں کو میسر کب ہے تیل
بجھ کے رہ جاۓ گا تو بھی بھول کر پیدا نہ ہو
اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو
پالتے ہیں ناز سے کچھ لوگ کتے بلیاں
دودھ وہ جتنا پیئیں اور کھائیں جتنی روٹیاں
یہ فراغت اے میرے بچے مجھے حاصل نہیں
ان کے پیدا ہو اور بن کر بشر پیدا نہ ہو
اے میرے بچے میرے لخت جگر پیدا نہ ہو
یوں ہی میں کپتان ہوں اولاد کی پوری ہے ٹیم
مفلسی میں ہورہی ہے اور حالت بھی سقیم
اپنے زندہ باپ کا کہلاۓ گا تو بھی یتیم
بخش دے مجھ کو میرے نور نظر پیدا نہ ہو
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں