استادامام دین فوجی لباس میں از استاد امام دین گجراتی|urdu mazahiya shayari|مزاحیہ شاعری||ustad Imam din Gujrati
دوسری جنگ عظیم کے دوران
استادامام دین فوجی لباس میں
قدرت مجھے جو اک دفعہ کر دے وزیر جنگ
جرمن جاپان کی پکڑ ہستی بگاڑ دوں
بمباٹ اس قدر کروں، دشمن کے ملک پر
پتھر، فولاد، آہن، پہاڑوں کو ساڑ دوں
سر پر قدم رکھے ہوۓ بھاگیں سبھی حریف
ہر مورچے محاذ سے ایسا پچھاڑ دوں
زندوں کو ماروں، مار کے گور و کفن بغیر
طوفان بے تمیزی ایک لاشوں کی چاہڑ دوں
لشکر تو رہے اک طرف گورنر کمانڈر چیف
جنگل کے شیر کی طرح میں چیر پھاڑ دوں
کروں چڑھائی اس قدر غیظ وغضب کے ساتھ
ہر موقع اور محل سے قبضے اکھاڑ دوں
دست اور بدستی جنگ بھی ہوتی ہے کوئی جنگ
دشمن لگاۓ ایک تو دو چار گھاڑ دوں
جرمن، جاپان، اٹلی کو دل چاہتا ہے استاد
نکلے ہوۓ جدھر سے ہیں اودھر کو واڑ دوں
| استادامام دین فوجی لباس میں از استاد امام دین گجراتی|urdu mazahiya shayari|مزاحیہ شاعری||ustad Imam din Gujrati |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں