غیر مسلم شعرا کے نعتیہ اشعار||نعت شریف اردو||نعت رسول مقبول||اردو شاعری||نعتیہ کلام||Non muslim shuara ki naat
نعت شریف
غیر مسلم شعرا کے نعتیہ اشعار||نعت شریف اردو||نعت رسول مقبول||اردو شاعری||نعتیہ کلام||Non muslim shuara ki naat

فخر ِجہاں کہوں کہ حبیبِ خدا کہوں
حیراں ہوں، تجھ کو اے شہِ لولاک کیا کہوں
تیری جبیں کو عکس ِرخ ِکبریا کہوں
تیرے ہی رخ کو سایہ نورِ خدا کہوں
عقلِ ادب سرشت کو کچھ سوجھتا نہیں
اے عشق! تو بتا کہ محمد کو کیا کہوں
''بعد از خدا بزرگ توئی، قصہ مختصر"
امیدوارِ لطف ہوں میں، اور کیا کہوں
آ خر کلیم ؔشافعِ محشر کے سامنے
میں اپنے منہ داور ِمحشر سے کیا کہوں
![]() |
| غیر مسلم شعرا کے نعتیہ اشعار||نعت شریف اردو||نعت رسول مقبول||اردو شاعری||نعتیہ کلام||Non muslim shuara ki naat |
شاعر: کلیم کرتار پوری ،ٹھاکر رتن سنگھ
پنڈت جگناتھ پرشاد آنندؔ
پنڈت جگناتھ آنند کی اکلوتی نعت کے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں
دل سلگتا ہی رہا فرقت میں ان کی عمر بھر
گنبدِخضرا تلک لیکن دھواں پہنچا نہیں
مدحِ حسنِ مصطفی ﷺ ہے ایک بحرِ بیکراں
اس کے ساحل تک کوئی شیریں بیاں پہنچا نہیں
نیک و بد کی ہےخبر ،تو واقفِ کونین ہے
ہے پہنچ تیری، جہاں وہم و گماں پہنچا نہیں
کیا خطا ایسی ہوئی، آنندؔ جو محروم ہے
اب تک ان کے گوش تک شورِ فغاں پہنچا نہیں
پنڈت ہری چنداخترؔ کی نعت کے چند اشعار ملاحظہ ہوں:
وسعت مشرب سے ہیں اک مخزنِ اسرار ہم
کفر ہم،اسلام ہم ،تسبیح ہم ،زنار ہم
دولت ِ دیدار ہی حاصل نہیں تو حیف ہے
گو کہ ہیں زردار لیکن پھر بھی ہیں نادار ہم
سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں
لیجئے، دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ﷺ ہم
یا الٰہی! کس طرف کو ہے مرا عزم ِسفر
خضر کہتے ہیں کہ ساتھ آئیں ذرا سرکار ہم
نام ِپاکِ احمدِ مرسل ﷺ سے ہم کو پیار ہے
اس لیے لکھتے ہیں اخترؔ نعت میں اشعار ہم
![]() |
| غیر مسلم شعرا کے نعتیہ اشعار||نعت شریف اردو||نعت رسول مقبول||اردو شاعری||نعتیہ کلام||Non muslim shuara ki naat |
نعت شریف
پنڈت ہری چند اختر
وسعتِ مشرب سے ہیں اک مخزن اسرار ہم
کفر ہم، اسلام ہم، تسبیح ہم، زنار ہم
دولت دیدار ہی حاصل نہیں تو حیف ہے
گو کہ ہیں زردار لیکن پھر بھی ہیں نادار ہم
سبز گنبد کے اشارے کھینچ لائے ہیں ہمیں
لیجیے، دربار میں حاضر ہیں اے سرکار ہم
یا الٰہی! کس طرف کو ہے مرا عزم سفر
خضر کہتے ہیں کہ ساتھ آئیں ذرا سرکار ہم
نامِ پاکِ احمدِ مرسل سے ہم کو پیار ہے
اس لیے لکھتے ہیں اختر ؔنعت میں اشعار ہم
نعت شریف
![]() |
| غیر مسلم شعرا کے نعتیہ اشعار||نعت شریف اردو||نعت رسول مقبول||اردو شاعری||نعتیہ کلام||Non muslim shuara ki naat |
بخشی شوری لال
دیکھی ہے کہیں صورتِ زیباۓ محمد
پھرتا ہے نظر میں قدِرعنائے محمد
قربان تصور کے کہ پھرتی ہے شب و روز
آنکھوں میں مری صورت ِزیبائے محمد
آنکھوں میں لگالوں میں اسے سرمہ سمجھ کر
مل جائے اگر خاکِ کف ِ پاۓ محمد
ہیں کون و مکان جلوہ پرنور سےروشن
پھیلی ہوئی ہر سو ہے تجلائے محمد
پھر بھول کے وہ نام نہ لے حوروجنا ں کا
دیکھے جو کوئی صورتِ زیباۓ محمد
روتا ہوں بہت سروِ گلستاں سے لپٹ کر
یاد آتا ہے جب وہ قدِرعنائے محمد
لے چل سوئے طیبہ مجھے اے شوقِ مدینہ
دیکھوں میں وہاں حسنِ دلآ رائے محمد
کیوں نام محمد نہ ہو ہر وقت زباں پر
ہے سر میں سمایا ہوا سودائے محمد
کیوں کرنہ جہاں میں ہو مرا مرتبہ عالی
میں اخترِ ؔنا چیز ہوں شیدائے محمد



بہترین انتخاب
جواب دیںحذف کریں