صنعت لف و نشر
• لف کا مطلب ہے لپیٹنا اور نشر کا مطلب ہے پھیلانا
‘’لف سے مراد ہے کہ چند چیزوں کا ذکر کیا جائے اور نشر
کا مطلب ہے کہ ان چیزوں کے مناسبات کو باترتیب یا
بے ترتیب بیان کیاجائے ‘’
اس کی تین صورتیں ہیں ۔۔۔۔
Ø لف و نشر مرتب:جس ترتیب میں لف ہو اسی ترتیب سے نشر آئے
محفل میں ہم تھے اس طرف،وہ شوخ چنچل تھے اس طرف
تھی سادہ لوحی اس طرف ،مکرو فسوچھل اس طرف
اس شعر میں شاعر پہلے حصے میں اس طرف یعنی اپنے آپ کو سادہ لوح کہتا ہے اور مصرعے کے دوسرے حصے میں شوخ چنچل کہا ہے تو نشر میں بھی دوسرے حصے میں مکروفسو چھل کہا ہے ۔۔۔۔اس میں ترتیب ہے
Ø لف و نشر غیر مرتب:درہم برہم ہو
چھپتی تھیں ،بھاگی جاتی تھیں گرتے خاک پر
قبضوں سے تیغیں،جسم سے روحیں،تنوں سے سر
اس میں لف و نشر درہم برہم ہیں چھپتی تھیں کا نشر میں جسم سے روحیں مراد ہے ،بھاگی جاتی تھیں سے قبضوں سے تیغیں اور گرتے خاک پر سے تنوں سے سر ۔اس میں کوئی ترتیب نہیں پہلے والا درمیان میں ،درمیان والا شروع میں اور آخر والا آخر میں
Ø لف و نشر معکوس:جب کلام میں نشر لف کے بالکل بر عکس یا الٹ ہو
ایک سب آگ ،ایک سب پانی
دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں
بالکل برعکس ایک سب آگ سے نشر میں دل مراد ہے ایک سب پانی سے دیدہ ۔۔۔۔
صنعت لف و نشر
آپ صنعت لف ونشر کی تعریف جان چکےہیں مزید مثالیں یہاں ملاحظہ فرمائیں:
صنعت لف و نشر مرتب
وادی ِنجد کو دلی سے نہ دینا نسبت
ہے وہ محبتوں کا بیاباں، یہ بیاباں میرا
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی، وہاں جینے کی پابندی
نہ فلسفی سے، نہ ملا سے ہے غرض مجھ کو
یہ دل کی موت، وہ اندیشه و نظر کا فساد
ترے رخسار و قد و چشم کے ہیں عاشق زار
گل جدا، سرو جدا، نرگس بیمار جدا
ترے رخسار و گیسو سے بتا تشبیہ دوں کیوں کر
نہ ہے لالہ میں رنگ ایسا، نہ ہے سنبل میں بو ایسی
لف و نشر غیر مرتب
روۓ تاباں، زلف مشکیں، قامت رعنا ترا
سرو ہے، سنبل ہے اور خورشید عالم تاب ہے
شرمندہ ہے زلف و رخ و قامت سے چمن میں
گلبرگِ تر، سرو سہی، سنبل سیراب
لف و نشر معکوس
اپنے سوال آپ کمنٹ باکس میں پوچھ سکتے ہیں
![]() |
| صنعت لف و نشر||لف ونشر کی تعریف ||لف و نشر کی شعری مثالیں||Laf o nashr ||اردو اصطلاحات |
آپ مزید پڑھ سکتے ہیں صنعت حسن تعلیل
- صنعت تکرار اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت تجنیس اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت مراعا ۃ النظیر اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت تضاد ، رعایت لفظی اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت حسن تعلیل اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت مبالغہ کی تعریف اور مثالیں یہاں پڑھیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں