صنعت حسن تعلیل||صنعت حسن تعلیل کی مثالیں| sanat e husn taleel example||اردوکی مشہور اور اہم صنعتیں لیکچرار اردو اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے نوٹس
حسن تعلیل
تعلیل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے علت یا وجہ بیان کرنا یا توجیح پیش کرنا
‘’حسن تعلیل شعری صنعت ہے جس میں شاعر کسی واقعے کی
اصل منطقی ،جغرافیائی یا سائنسی وجہ کو نظر انداز کر کے تخیلاتی
جذباتی اور عین شاعرانہ وجہ بیان کرتا ہے ‘’
مثال
بے سبب زلزلہ عالم میں نہیں آتا ہے
کوئی بے تاب تہ خاک تڑپتا ہو گا
زلزلے کی سائنسی وجہ تو زیر زمیں پلیٹس کے اندر تبدیلی یا ٹکراو کو سمجھا جاتا ہے لیکن شاعر نے تخیلاتی سطح پہ اس کی شاعرانہ وجہ کسی عاشق کا زیر زمیں تڑپنا بتائی ہے
سب کہاں ؟ کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
غالب نے اس شعر گل و لالہ کا نمایاں ہونے کی وجہ زیر زمیں پنہاں ہونے والے خوبصورت چہروں کو بیان کیا ہے
صنعت حسن تعلیل||صنعت حسن تعلیل کی مثالیں||صنعت حسن تعلیل نوٹس|| sanat e husn taleel examples||Sanat e husn taleel
مزید مثالوں کی مدد سے آپ کو حسن تعلیل کو سمجھایا جائے گا جس کے بعد آپ اس صنعت سے بخوبی آگاہ ہو جائیں گے
ہماری کوشش کے بارے میں اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں ضرور لکھیں آپ کے ممنون ہیں
پیاسی جو تھی سپاہ خدا تین رات کی
ساحل سے سر پٹکتی تھیں موجیں فرات کی
(انیس )
مندرجہ بالا شعر میں دریا کی موجوں کا ساحل سے ٹکرانے کی علت شاعر نے کربلا میں محصور خاندان نبوت کی پیاس بتائی ہے جب کہ اس کی سائنسی یا اصل وجہ مدوجزر کو سمجھا جاتا ہے لیکن شاعر نے اس حسن سے اسے بیان کیا ہے کہ اسے ماننے کو جی چاہتا ہے۔
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیل
میں کوچہ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
( مومن)
نقش پا یعنی محبوب کے پاوں کے نشانات کو سجدے کرتے ہوئے جایا جائے جو کہ رقیب کی بزم میں جاتا ہے ان سجدوں میں سر چوں کہ زمیں پہ تھا تو شاعر سجدوں کو سر کے بل یعنی الٹا ہو کے کہتا ہے ۔۔۔
بہ سیل کے اشکوں کی بیاباں میں نہیں نہر
پھوٹا کوئی مجنوں کے مگر پاؤں کا چھالا
(نظیر)
چرخ پر بیٹھ رہے جان بچا کر عیسیٰ
ہو سکا جب نہ مداوا ترے بیماروں کا
سرگرمی: تعریف اور مثالوں کو مدنظر رکھ کے ان اشعار میں حسن تعلیل کی تلاش کیجیے
آج کے مطالعے کے لیے ایک ورق مزید پڑھیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں