صنعت تضاد
‘’جب کلام میں ایسے الفاظ لائے جائیں جو معنی کے لحاظ سے
ایک دوسرے کی ضد ہوں ‘’
یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
اس شعر میں سپیدوسیہ ،رات و دن اورصبح و شام متضاد الفاظ ہیں ۔۔۔
صنعت تضاد/صنعت تضاد کی مثالیں
آپ صنعت تضاد کی تعریف سے آگاہ ہوچکے ہیں یہاں آپ کی آسانی کے لیے مزید مثالوں کی مدد سے صنعت تضاد سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔۔
خندۂ اہل جہاں کی مجھے پروا کیا تھیتم بھی ہنستے ہو میرے حال پہ، روناہے یہی
· دوسرے مصرعے میں ہنسنے اور رونے کا ذکر کر کے تضاد کی صورت پیدا کی گئی ہے
خیرو شر کو سمجھ کہ ہیں دو زہر سانپ کی زیست ہی تجھے سم ہے
· خیر اور شر دو متضاد الفاظ ہیں
ہزار مرتبہ بہتر ہے بادشاہی سے اگر نصیب ترے کوچے کی گدائی ہو
· پہلے مصرعے میں بادشاہی اور دوسرے مصرعے میں گدائی متضاد ہیں
جہاں میں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیںادھر ڈوبے ادھر نکلے ،ادھر ڈوبے ادھر نکلے
· صنعت تضاد کی بہترین مثال ۔۔۔ادھر اْدھر ،ڈوبے نکلے تضاد کی کیفیات و اشارات ہیں
· مزید مثالیں [سرگرمی:کمنٹس میں ان کے متضاد لکھنا نہ بھولیں شکریہ]
گرمیاں ،سردیاں ،بہار ،خزاں
سب مزے اس جہاں کے دیکھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنستا ہوں کہ قدغن کوئی رونے پہ نہیں
زندہ ہوں کہ مرنے کی اجازت ہے ابھی تک
رعایت لفظی
‘’لفظوں کی مناسبت سےایک ایسی دلچسپ اور مضحکہ خیز
صورت حال کو سطح پر لانا جو پہلے نظروں سے اوجھل تھی’’
شو میکری کی کھولی ہے ہم نے دوکان آج
روٹی کو ہم کمائیں گے جوتے کے زور سے
شو میکری کی دوکان کی رعایت سے محاورہ جوتے کے زور پر لایا گیا ہے اور دلچسپ و مضحکہ خیز صورت حال پیدا کی گئی ہے ۔۔۔۔
ان صنعتوں سے متعلق کیا آپ کے ذہن میں کوئی شعر آتا ہے ؟ کمنٹ کیجیے
کمنٹ میں رائے لازمی دیں آپ کی رائے ہماری طاقت ہے شکریہ
آپ مزید پڑھ سکتے ہیں
- صنعت تکرار اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت تجنیس اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت مراعا ۃ النظیر اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت تضاد ، رعایت لفظی اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت لف و نشر اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت حسن تعلیل اور اس کی مثالیں یہاں پڑھیں
- صنعت مبالغہ کی تعریف اور مثالیں یہاں پڑھیں

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں